11-Dec-2018 /02- Rabī-u-Thani-1440

Question #


گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک میں ھمیں کیا کرنا چاھیے؟

گستاخانہ خاکے میں مسلم امہ کو کیا کرنا چاھیے۔

Category: Great sins / Politics - Asked By: MUHAMMAD UMER ASLAM - Date: Aug 31, 2018 - Question Visits: 31



Answer:


کہیں ھم غلطی تو نہیں کر رھے۔
از مفتی حماد فضل
تحفظ ناموس رسالت فورم
29 اگست2018

پچھلے کم وبیش دو ماہ سے بندہ اس فکر میں لگا ھوا ھے کہ کس طرح ھالینڈ میں ھونے والے گستاخانہ مقابلوں کو رکوایا جائے ۔
سچی بات تو یہ ھے کہ یہ فکر بھی ان چند نوجوانوں کی محنت کا نتیجہ تھی جو سوشل میڈیا پر لگے ھوئے تھے ۔اللہ بھائی فہیم اور اسلم ندیم صاحب کو جزائے خیر دے ۔
اس ساری محنت میں جو ان دو ماہ میں ھوئی،اب یوں محسوس ھو رھا ھے ،جیسے گذشتہ دو دن سے ھم بڑے غیر محسوس طریقے سےڈی ٹریک کئے جا رھے ھیں۔
آج سے تین دن قبل عوام کا رخ اور غصہ ہالینڈ کی حکومت کی طرف تھا ۔جو بائکاٹ میں ڈھل رھا تھا۔حکومت کی طرف سے بھی آواز بلند ھو گئی۔
مگر یکا یک سب غصے کا رخ ھولوکاسٹ کی طرف مڑ گیا ۔
اور یہ بات جنگل میں آگ کی طرح پھیلا دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ھولو کاسٹ کا نام لینا ھی ممکن نہیں۔
یہ بات علی الاطلاق درست نہیں۔ آپ گوگل پر سرچ کر کے دیکھ لیں آپ کو بیسیوں تصاویر ھالو کاسٹ کی مل جائیں گی۔
بات یہ ھے کہ ھالو کاسٹ کا انکار اور ھٹلر کی اس معاملے میں حمایت یہود سے برداشت نہیں۔مگر ھماری اس وقت منزل ھالینڈ ھیں۔
بقیہ کفار نہیں۔۔
خدارا ،اپنی منزل کو کھوٹا مت کریں۔
ھالوکاسٹ کی پکچرز مسلمان اندھادھند بھیج رھے ھیں ۔یہ سوچے بغیر کہ فائر کس رخ پر کرنا ھے ۔یہ ساری پکچرز جو ابھی شیئر کی جارھی ھیں نیٹ ھی پر موجود تھی۔
کیا فائدہ دوبارہ کاپی پیسٹ کا۔
آپ ھالوکاسٹ کو الٹا اجاگر کر رھے ھیں اس کی نفی کی بجائے ۔
دوسرا اس وقت کا سارا سوشل میڈیا ان یہود و نصاری کے قبضے میں ھے ۔ھماری اس ھالوکاسٹ کی غلط مہم سے یہ سب ھمارے خلاف بھڑکیں گے ۔نتییجہ وہ لڑائی جو صرف ھالینڈ کے ساتھ تھی ،بکھر کر اپنی قوت کھو بیٹھے گی ۔سوشل میڈیا پر مسلمان کتنے ھیں ااور کفار کتنے ۔۔پھر ھمارے اکاونٹ الٹا بند ھوں گے ۔
بجائے فائدے کے نقصان ۔
مزید نقصان انہی کفار کی طرف سے بڑے غیر محسوس طریق سے پہنچایا گیا کہ

1۔ھالینڈ میں فلم بن چکی ھے ۔(یہ بھی غلط ھے)
2۔گوگل نے گستاخانہ خاکے اپلوڈ کئے ۔(یہ غلط ھے)

3۔یو ٹیوب پر فلم ۔(یہ پرانی بات ھے اور فلم۔نہیں بلکہ خاکوں کا ھی مسئلہ تھا جو یو ٹیوب نے اس وقت نہیں ھٹائےتھے ۔مگر ھمار ابھی کامقصد صرف اور صرف ھالینڈ کو روکنا ھے ۔)
یہ بات ذہن میں رکھئے کہ ھالینڈ کا اپوذیشن لیڈر گیڑٹ نے ان مقابلوں کا اعلان کیا ھے ۔اور اس کے لئے دس نومبر 2018 کی تاریخ اعلان کی گئی ھے ۔
ھمیں ہر طریق سے اس کو روکنا ھے۔ھمیں امن پسند اور معتدل کفار کو بھی اپنے ساتھ ملانا ھے نہ کہ سب کو اپنے خلاف کر کے اپنی قوت بکھیر لیں ۔
اپنی پوری توجہ تین باتون پر رکھیں اور ھر مذھبی اور غیر مذھبی جماعت کو اس پر آمادہ کریں ۔یہی اس فورم کا مقصد ھے اور یہی ھماری تحریک

1۔عالمی دباو۔اس کے لئے ھر ملک سے آواز ھالینڈ کے خلاف اٹھے ۔آپ میں سے ہر ایک اپنے تعلقات استعمال کرے۔ دیگر ممالک سے آواز اٹھانے کے لئے ۔ھالو کاست کے خلاف بات کر کے اپنی طاقت منتشر کر رھے ھیں ۔صحیح رخ پر دیوار کو دھکا لگائیں
2۔ھالینڈ کی ایمبیسی اور سفارتیتعلقات ختم کرنا
3۔معاشی بائیکاٹ ۔

انہی تین کی تحریک چلانی ھےنومبر تک ۔
فقط والسلام ۔

یہ بندہ کی تحریر ھے اور اصل
Askmuftihammad.com پر اپلوڈ کی جارھی ھے ۔

ٹویٹر پر جوائن کریں۔
(@MuftiHamadFazal): https://twitter.com/MuftiHamadFazal?s=09



Share:

Related Question:

Categeories