21-May-2022 /19- Shawwāl-1443

Question # 8013


والد کی وفات کے بعد دادا حیات ہوں تو انکو ترکہ ملے گا؟

Assalam-o-Alaikum wa rehmatullahi wa barakatuhu
Mufti sahab js dn mery walid ka inteqal hua tb mery dada hayat thy tb mery walid ka tarka taqseem nhi hua. 1 month pehly mery dada ka inteqal hua hai

Ab sawal ye hai k mery dada ka hisa khtm hogaya ya un ka hisa bhi tarky main rhy ga
Agr rhy ga to ks ko diya jay ga (dada ki 2 betian, 4 potay, 3 potian, 1 dusri biwi (jn sy un ki koi aulad nhi))
تنقیح مسئلہ :

جس وقت والد فوت ھوئے تھے اس وقت کون کون موجود تھا۔

اب جب دادا فوت ھوئے تو کون کون موجود ھے

جواب از سائلہ :جس وقت والد فوت ھوئے تھے اس وقت دادا اور انکی دوسری بیوی
والد کی بیوی
چار بیٹے تین بیٹیاں موجود تھے۔

اب جب دادا فوت ھوئے تو دادا کی دوسری بیوی(جن سے کوئ اولاد نہیں)
بیوہ بہو
دو بیٹیاں
چار پوتے تین پوتیاں موجود ہیں

Category: Inheritance & Testament (احكام الميراث والوصية) - Asked By: حمیرہ ناز - Date: Dec 04, 2019



Answer:


الجواب باسم ملھم الصواب حامدا و مصلیا

بشرط صحت مسئلہ،جس وقت آپ کے والد فوت ھوئے،ان کا ترکہ بعد از تجھیز و تکفین اخراجات،ادائیگی قرض اور ایک تہائی مال میں اجرائے وصیت کے(اگر کوئی وصیت کی ھو تو) درج ذیل ورثاء کو اس ترتیب سے جائے گا۔
آپ کے والد کے ترکہ کے کل 264 حصے کئے جائیں گے ۔

آپکی والدہ کو 33 حصے ملیں گے ۔یعنی 12.5%۔

آپکے دادا کو 44 حصے یعنی 16.7%
ہر بیٹی کو 17 حصے یعنی 6.4%
ہر بیٹے کو 34 حصے یعنی 12.9%ملے گا۔



جب دادا کا انتقال ھوا تو انکے ترکہ میں انکے چھوڑے گئے مال کے علاوہ وہ حصہ بھی شامل کیا جائے گا جو انکو ورثہ میں اپنے بیٹے سے ملا۔ اس سب کو ملانے کے بعد انکا ترکہ تقسیم۔ھو گا۔
دادا کا ترکہ درج زیل ورثہ کو جائے گا ۔
کل 264 حصے کئے جائیں گے۔
آپ کی سوتیلی دادی یعنی انکی اھلیہ کو 33حصے یعنی 12.5%

انکی ھر بیٹی کو 88 حصے یعنی 33.3%
ہر پوتی کو 5 حصے یعنی 1.9%
ہر پوتے کو 10 حصے یعنی 3.8% ملیں گے۔

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد حماد فضل
نائب مفتی دارالافتا جامعہ طہ
الجواب صحیح  
مفتی زکریا   
مفتی جامعہ اشرفیہ لاھور



Share:

Related Question:

Categeories