16-Oct-2018 /05- Ṣafar-1440

Question # 7057


الٹی آنےسے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے اگر تھوڑی سی آے؟

الٹی آنے سے کیا وضو ٹوٹ جاتا ھے ؟اگر تھوڑی سی بالکل آئے ؟

Category: Purity and Impurity (احكام الطهارة) / Wadu - Asked By: Mrs.haji Abubakar - Date: May 20, 2018 - Question Visits: 18



Answer:


الجواب باسم ملھم الصواب حامدا و مصلیا
قے اگر کھانے ،پانی ،خون یا پت(زرد رنگ کا کڑواپانی) کی آئے اور منہ بھر کر آئے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔منہ بھر کر آنے کا مطلب یہ ھے کہ وہ قے جو منہ میں آسانی سے نہ رکے بلکہ بتکلف روکنا پڑے۔اگر منہ بھر کر قے نہ آئے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا ،(جیسے تھوڑا سا کھانا منہ میں آ جائے لیکن وہ باھر نہ نکلے ۔اور با آسانی منہ میں رک جائے ۔)
البتہ اگر قے میں صرف بلغم ھی آئے تو راجح قول کے مطابق وضو نہیں ٹوٹتاچاھے منہ بھر کر آئے ۔

۔ وینقضہ قیٔ ملأ فاہ الخ، من مرۃ الخ، أو علق أی سوداء الخ، أو طعام الخ، لا ینقضہ قیٔ من بلغم علی المعتمد أصلاً الخ۔ ۔ (درمختار بیروت ۱؍۲۳۸

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد حماد فضل
نائب مفتی دارالافتا جامعہ طہ
الجواب صحیح
مفتی زکریا
مفتی جامعہ اشرفیہ لاھور
16 مئی 2018
29 شعبان 1439



Share:

Related Question:

Categeories