25-Apr-2019 /19- Sha‘bān-1440

Question # 7253


ڈاکٹروں کا ہسپتال کی بجلی ذاتی ضرورت کیلئے استعمال کرنے کا حکم

السلام علیکم..
سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کام کے اوقات میں وہاں کی بجلی سے اپنے لئے چائے بنا سکتے ہیں..؟؟ اپنا موبائل چارج کرسکتے ہیں..؟؟ ہسپتال میں ایسا (چائے وغیرہ بنانے کا)کوئی انتظام نہیں ہے.. اگر نہیں تو اب تک جو کرچکے اس کا ازالہ کسطرح ممکن ہے..؟؟

Category: ijaara - Asked By: اریبہ - Date: Feb 12, 2019



Answer:


الجواب باسم ملھم الصواب حامدا و مصلیا
سرکاری ھسپتال میں کام۔کرنے والے ڈاکٹرز بطور اجیر کے وھاں کام کرتے ھیں۔
اگر تو گورنمنٹ کی طرف سے ان امور کی اجازت ھے تو کوئ حرج نہیں۔عرفا موبائل چارج کرنے کی اجازت ھوتی ھے ۔اس لئے اس میں کوئئ حرج نہیں۔عام طور پر ڈاکٹرز کو جو کمرہ ملتا ھے ،وہ عمومی استعمال کا ھوتا ھے ۔اس لئے بظاھر چائے بنانے میں بھی کوئی اشکال نہیں لگ رھا ۔البتہ اگر گورنمنٹ کی طرف سے عمومی استعمال کی اجازت نہ ھو بلکہ تحدید کر دی گئی ھو کہ صرف لائٹ اور پنکھا ھی استعمال۔کر سکتے ھیں۔اگر اس کے علاوہ کچھ استعمال کرنا ھو تو اجازت لینی پڑتی ھو،تو ایسی صورت میں چائے بنانے کے لئے الیکٹرک کیتلی کی اجازت لے لینی چاھئے ۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد حماد فضل
نائب مفتی دارالافتا جامعہ طہ
2 دسمبر 2018
23 ربیع الاول 1440



Share:

Related Question:

Categeories