16-Oct-2018 /05- Ṣafar-1440

Question # 7161


جنت البقیع کی مٹی تبرکا اٹھانا کیسا ہے؟

#7061
Topic related to biddaat
کتاب البدعات

Assalam u alikum, agr koi Janet ul baqee sy matti(mud) lay aye aur neyat yeh ho k marny k bad qabr me dal de jaey. To yeh amal kaisa hai?

Category: Sunnah and Innovation (كتاب السنة والبدعة) - Asked By: Abdulsamad - Date: May 20, 2018 - Question Visits: 29



Answer:


الجواب باسم ملھم الصواب حامدا و مصلیا
جواب سے پہلے یہ ضابطہ سمجھ لیجئے کہ اگر احادیث مبارکہ میں کسی جگہ کے فضائل آئے ھوں تو ان فضائل کا تعلق اس جگہ ھی سے ھے نہ کہ اس جگہ کی اشیاء سے ۔مثلا مسجد کی فضیلت ھے ۔اگر کوئی شخص مسجد کا مصلی یا جائے نماز اٹھا کر گھر لے آئے تو اس کو اس پر نماز پڑھنے سے مسجد کی فضیلت نہیں ملے گی۔
بالکل اسی طرح جنت البقیع کے فضائل کا تعلق وھاں ھی سے ھے ۔نہ کہ وھاں کی مٹی سے ۔اس لئے اس کو قبر میں ڈالنے سے کچھ فائدہ نہیں بلکہ اگر اس عمل کی فضیلت کا اعتقاد ھو تو یہ بدعت بن جائے گا ۔
نیز یہ عمل نہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے منقول ھے نہ تابعین سے نہ اولیاء کرام سے ۔
اس لئے اس سے گریز کیا جائے
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد حماد فضل
نائب مفتی دارالافتا جامعہ طہ
الجواب صحیح
مفتی زکریا
مفتی جامعہ اشرفیہ لاھور
16 مئی 2018
29 شعبان 1439



Share:

Related Question:

Categeories