30-May-2020 /07- Shawwāl-1441

Question # 1002


ڈرائی کلین سے کوٹ پاک ھو جاتا ھے یا نہیں

ڈرائی کلین سے کوٹ پاک ھو جاتا ھے یا نہیں
محمد اظھر

Category: Purity and Impurity (احكام الطهارة) / Purity and Impurity (احكام الطهارة) - Asked By: محمد اظھر - Date: Dec 23, 2017



Answer:


الجواب باسم ملھم الصواب حامدا و مصلیا

کپڑا ڈرائی کلین کرانے میں اگر کسی دلیل سے گمان غالب یا یقین ہو کہ دوسرا کوئی کپڑا ناپاک تھا تو اپنا کپڑا بھی ناپاک ہو جائے گا اور اگر محض شک ہے کہ شاید کوئی دوسرا کپڑا ناپاک ہو تو اپنا کپڑا اپنی حالت پر رہے گا۔ اگر پہلے سے پاک تھا تو اب بھی پاک ہوگا اور اگر پہلے ناپاک تھا تو ڈرائی کلینکے بعد بھی ناپاک ہوگا۔کیونکہ نجاست غیر مرئیہ کو پاک کر نے کے لئے تین دفعہ دھونا پانی یا کسی اور مائع سے ضروری ھے۔اور یہاں یہ مفقود ھے۔

کما فی الاشباہ
الیقین لا یزول الا بالیقین ۔

وفي روایۃ الأصول أنہ إذا غسل ثلاث مرات وعصر في المرۃ الثالثۃ یطہر ، وفي القدوري : وما لم یکن مرئیۃ فالطہارۃ ماکولۃ إلی غلبۃ الظن وقدرنا بالثلاث لأن غلبۃ الظن یحصل عندہ ۔
(۱/۳۰۵ ،٣٠٤ ، الفصل الثامن في تطہیر النجاسات ، مکتبۃ إدارۃ القرآن وعلوم الإسلامیۃ کراتشي، بدائع الصنائع :۱/۲٤۹ ، الفتاوی الہندیۃ1/41، ، الباب الأول في تطہیر الأنجاس)
وما في ’’حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح‘‘: ویطھر محل النجاسۃ غیر المرئیۃ بغسلھا ثلاثا وجوبا والعصر کل مرّۃ یبالغ في المرّۃ الثالثۃ حتی ینقطع التقاطر والمعتبر قوّۃ عاصرٍ دون غیرہ 141 الموسوعۃ الفقھیۃ:۲۹/۹۹) 

واللہ اعلم بالصواب کتبہ محمد حماد فضل نائب مفتی دارالافتا جامعہ طہ الجواب صحیح مفتی زکریا جامعہ اشرفیہ لاھور



Share:

Related Question:

Categeories